وزیراعظم شہباز شریف اور کرغز صدر صادر ژ پاروف کی ملاقات،تجارت، توانائی، مواصلات اور دیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے مابین دو طرفہ ملاقات ہوئی جس میں تجارت، توانائی، مواصلات اور دیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے بیس سال بعد کرغزستان کے سربراہ کے پاکستان کے دورے کو نہایت خوش آئند قرار دیتے …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے مابین دو طرفہ ملاقات ہوئی جس میں تجارت، توانائی، مواصلات اور دیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے بیس سال بعد کرغزستان کے سربراہ کے پاکستان کے دورے کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئےکہاکہ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں صدر صادر ژ پاروف کا یہ دورہ انتہائی مفید ثابت ہو گا۔

ملاقات میں صدر صادر ژپاروف نے پاکستان میں پر تپاک استقبال پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔صدر صادر ژپاروف نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے اور باہمی اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔