29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورہ پر رحیم یارخان...

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورہ پر رحیم یارخان جائیں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو ) ایک روزہ دورہ پر رحیم یارخان جائیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم چاندنہ ایئرپورٹ رحیم یار خان پر متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر استقبال کریں گے۔

بعد ازاں دونوں رہنما پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=347852

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں