وزیراعظم شہباز شریف  جنیوا  کانفرنس کے پلینری سیشن میں شریک ہیں جس میں صوبوں کا موقف پیش کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے پہلو کو اجاگر کیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

121
عمران خان کی فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ
اسلام آباد۔9جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے تمام علاقوں کی نمائندگی کے ذریعے عالمی برادری کو سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری، تعمیر نو اور موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے سے متعلق  پاکستان کا کیس  زیادہ بہتر طور پر پیش کیا جاسکتاہے۔
پیر کی رات اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف  جنیوا  کانفرنس کے پلینری سیشن میں شریک ہیں جس میں صوبوں کا موقف پیش کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے پہلو کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ ریزیلینٹ پاکستان کے لئے اس کانفرنس میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود ہے۔