وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بینک ایشیا ریجن کے نائب صدر مارٹن ریزر اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر شیژن چن کی ملاقات

Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

جنیوا۔9جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بینک ایشیا ریجن کے نائب صدر مارٹن ریزر اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر شیژن چن نے ملاقات کی۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی اور حکومت کے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔وزیرِ اعظم نے ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے امداد پر شکریہ ادا کیا۔