اوگرا کا ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
اوگرا کا ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پیر کوپٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (پیر) رات 12 بجے سے ہوگا۔اوگرا کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی عالمی واقعات،بشمول پلاٹس ریٹس، پریمیمز اور دیگر متعلقہ اخراجات میں تبدیلی کے باعث کی گئی ہے۔







