وزیراعلی مریم نواز کاعوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیر مقدم
وزیراعلی مریم نواز کاعوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیر مقدم

مزید خبریں
لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیر مقدم کیا ہے- وزیراعلی نے وزیراعظم ریلیف پیکیج پر قائد محمد نوازشریف کا بھی شکریہ ادا کیا- انہوں نے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کااحساس قابل تحسین ہے- عالمی منڈی میں تیل کے نرخ میں ا ضافے کا رحجان ترقی پذیر ممالک کے عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہاہے-
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر شاندار ریلیف پیکیج دیاہے-پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہورہا ہے ان مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج احسن اقدام ہے –







