وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ قطر مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورۂ قطر مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ دورے کے دوران انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقاتیں کیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورۂ قطر مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ دورے کے دوران انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقاتیں کیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔

وزیر اعظم نے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی سے بھی ملاقات کی جبکہ قطر بزنس مین ایسوسی ایشن (کیو بی اے) کا وفد وزیر اعظم سے ملا جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ فیصل بن قاسم الثانی نے کی۔ وطن روانگی سے قبل دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے ممبر کونسل آف منسٹرز سلطان بن سعد بن سلطان المریخی ، قطر میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔