"گورنر خیبر پختونخوا سے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات، تعلیم اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔”
گورنر خیبرپختونخوا سےترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او سےملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او اکبر خان نے ملاقات کی۔
ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے گورنر کے توجہ دلانے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید آئی ٹی لیب کے قیام کے حوالہ سے فاؤنڈیشن کی ٹیم کے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر ایک مردانہ میں گورنر کی ہدایات پر فاؤنڈیشن جدید ترین آئی ٹی لیب قائم کرے گی جہاں بچوں کو جدید تعلیم و ہنر سے آراستہ کیا جائے۔ انہوں نے صوبہ میں فروغ تعلیم کے حوالہ سے گورنر کی کاوشوں کو سرایا۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب کے بعد اب خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فروغ علم کے لئے متحرک ہے، یہ کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نےجہانگیر خان ترین اور انکی فاؤنڈیشن کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔








