وزیراعظم شہباز شریف سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان نے سر براہی اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کئے

244
وزیر اعظم شہباز شریف کا ضلع باجوڑ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین
وزیر اعظم شہباز شریف کا ضلع باجوڑ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین

آستانہ۔4جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان نے تنظیم کے سر براہی اجلاس کے اختتام پر اعلامیے؍آؤٹ کم ڈاکومنٹ پر دستخط کئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ، آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شانکو سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔