35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے...

وزیراعظم شہباز شریف سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قزاخستان روانہ ہوگئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو قزاخستان کے لیے روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پرمشتمل وفد وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ہے۔ وزیراعظم ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم شہباز شریف 13،12 اکتوبر 2022 کو قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں سیکا( CICA )کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم 13 اکتوبر 2022 کو سیکا کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=332195

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں