سیکا روابط کے ذریعے ایشیا میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کو نئی جہت ملے گی،وزیراعظم شہباز شریف

سیکا روابط کے ذریعے ایشیا میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کو نئی جہت ملے گی،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیاکو توانائی اورخوراک کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے، سیکا روابط کے ذریعے ایشیا میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کو نئی جہت ملے گی۔

بدھ کوایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیےروانگی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔