وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر، شاہد عثمان ابراہیم، سعد وسیم اختر شیخ اور سابق رکن قومی اسمبلی عابد رضا کوٹلا کی الگ الگ ملاقات ، متعلقہ حلقوں کے امور پر تبادلہ خیال

45

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر، شاہد عثمان ابراہیم، سعد وسیم اختر شیخ اور سابق رکن قومی اسمبلی عابد رضا کوٹلا نے الگ الگ ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر برائے پارلیمانی امور یونٹ رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔