اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے ہفتہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم نے اس موقع پر اس امر کا اظہار کیا کہ کس طرح ملالہ نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا اور امید کی علامت بنیں۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں موسمیاتی تباہی کے تناظر میں پاکستان میں تعلیم کو درپیش چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔