وزیراعظم محمد شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس کے اعلی سطح کے مباحثے میں شرکت کے بعد امریکہ سے لندن روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس کے اعلی سطح کے مباحثے میں شرکت کے بعد امریکہ سے لندن روانہ

نیویارک۔24ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترہویں اجلاس کے اعلی سطح کے مباحثے میں شرکت کے بعد امریکہ سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم ، امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، قونصل جنرل عائشہ علی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

وزیر اعظم نے 20 سے 26 ستمبر تک جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے کلیدی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کیں۔

انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر سی سابا کوروسی ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، آئی ایف آئیز، عالمی اداروں اور عطیات کرنے والی تنظیموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ، خصوصی معاون طارق فاطمی اور احد چیمہ بھی تھے۔