وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان مسلم لیگ( ن) سوشل میڈیا کے سربراہ صفدر لغاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور۔6جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی سردار اظہر خان لغاری کے بیٹے اور پاکستان مسلم لیگ (ن )سوشل میڈیا کے سربراہ صفدر لغاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سردار اظہر لغاری کو ٹیلی فون کیا اور ان سے انکے صاحبزادے کے …

لاہور۔6جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی سردار اظہر خان لغاری کے بیٹے اور پاکستان مسلم لیگ (ن )سوشل میڈیا کے سربراہ صفدر لغاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سردار اظہر لغاری کو ٹیلی فون کیا اور ان سے انکے صاحبزادے کے انتقال پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے مرحوم صفدر لغاری کے چچا سابق رکن قومی اسمبلی ارشد لغاری سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے لئے مرحوم صفدر لغاری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔