پنجاب کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار ماڈل ایگریکلچر مال بنائیں گے،وزیراعلی مریم نواز

لاہور۔6جون (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز کے کسان دوست ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ کاشتکار کو تمام تر سہولتیں گائوں کے قریب ایک ہی چھت تلے میسر ہیں ۔ پنجاب کے کاشتکار کے لئے ''ون سٹاپ ایگریکلچر ان پٹ مارکیٹ'' کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ پنجاب کے چاراضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال قائم ہو چکے ہیں جبکہ وزیراعلی مریم نواز نے مزید 10اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر …

لاہور۔6جون (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز کے کسان دوست ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ کاشتکار کو تمام تر سہولتیں گائوں کے قریب ایک ہی چھت تلے میسر ہیں ۔

پنجاب کے کاشتکار کے لئے ”ون سٹاپ ایگریکلچر ان پٹ مارکیٹ” کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ پنجاب کے چاراضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال قائم ہو چکے ہیں جبکہ وزیراعلی مریم نواز نے مزید 10اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیاہے۔ملتان،بہاولپور،ساہیوال اور سرگودھا میں ماڈل ایگریکلچر مال پوری طرح فنکشنل ہیں -ماڈل ایگریکلچر مال میں زرعی مداخل،زرعی ماہرین سے مشاورت،ماڈل مال اوردیگر سہولتیں میسر ہیں۔کاشتکاروں کو ماڈل ایگریکلچر مال پرجدید ترین زرعی آلات رینٹ پر بھی مل سکیں گے۔ایگریکلچر مال کا انتظام و انصرام جی سی سی آئی نجی شعبے کے اشتراک سے کررہی ہے۔ فیصل آباد،جھنگ، اوکاڑہ اور خانیوال میں بھی ماڈل ایگریکلچر مال بنیں گے۔راجن پور،وہاڑی،رحیم یارخان،اٹک اورمیانوالی میں بھی ماڈل ایگریکلچر مال بنائے جائیں گے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکار کی سہولت کیلئے ہر اقدام کریں گے،پنجاب کے کاشتکار کی تقدیر بدل چکی ہے،اچھے دن آچکے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار ماڈل ایگریکلچر مال بنائیں گے۔