وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی سردار اظہر خان لغاری کے بیٹے صفدر لغاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صفدر لغاری کے انتقال پر اظہارِ افسوس

مزید خبریں
لاہور۔6جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی سردار اظہر خان لغاری کے بیٹے صفدر لغاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سردار اظہر خان لغاری اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ مریم نواز شریف نے مرحوم صفدر لغاری کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل اور یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی بھی دعا کی۔







