صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کی مذمت

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت سوز اور بزدلانہ اقدام نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے معاشرے کے امن و وقار پر حملہ ہے

کوئٹہ۔ 06 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت سوز اور بزدلانہ اقدام نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے معاشرے کے امن و وقار پر حملہ ہے ۔

انہوں نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو بہترین اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی بھی کمی نہیں آنے دیں تاکہ ان کا علاج مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور کسی بھی فرد کو معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے یا قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ دے۔