وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کی ملاقات

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت آبی وسائل کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔