اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے وزیراعظم کو واپڈا کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا۔ ملاقات میں واپڈا سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ …
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے وزیراعظم کو واپڈا کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا۔ ملاقات میں واپڈا سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین واپڈا نے پاکستان میں آبی ذخائر کو بڑھانے کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔








