پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں گلگشت، ابدالی روڈ، گلشن مارکیٹ اور بہاولپور روڈ پر 5 معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر ایک لاکھ45ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 10 کلو سے زائد غیر معیاری اجزا تلف کر دیئے ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان میں معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ ، خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر ایک لاکھ45 ہزار روپے جرمانے

مزید خبریں
ملتان۔06 ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں گلگشت، ابدالی روڈ، گلشن مارکیٹ اور بہاولپور روڈ پر 5 معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر ایک لاکھ45ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 10 کلو سے زائد غیر معیاری اجزا تلف کر دیئے ۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق خورشید موڑ گلگشت میں معروف ریسٹورنٹ کے کچن ایریا میں ناقص صفائی اور حشرات کی روک تھام کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ابدالی روڈ پر ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد اشیا کی موجودگی اور فریزر میں خوراک کی مناسب سٹوریج نہ ہونے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ہائی کورٹ کے قریب معروف ریسٹورنٹ میں بدبودار واشنگ ایریا اور گوشت پر تاریخ معیاد درج نہ ہونے پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ نون چوک گلشن مارکیٹ میں ایکسپائری شوارما بریڈ کے استعمال پر ریسٹورنٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلاامتیاز ہر چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹ کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔








