وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات میں آج مصروف دن گزاریں گے

183
وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات میں آج مصروف دن گزاریں گے

ابو ظہبی ۔12جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمّد شہباز شریف کے دو روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کے پہلے دن آج (جمعرات کو)مصروف دن گزاریں گے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید سے ابو ظہبی کے صدارتی محل میں ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے دبئی میں ملاقات کریں گے۔وزیراعظم اماراتی سرمایہ کار کمپنیز کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے واحتہ الکرامہ بھی جائیں گے۔