وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کی نماز ماڈل ٹائون لاہور میں ادا کی

142
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کی نماز ماڈل ٹائون لاہور میں ادا کی
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کی نماز ماڈل ٹائون لاہور میں ادا کی

لاہور۔17جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کی نماز ماڈل ٹائون لاہور میں ادا کی۔ نماز عید کی ادئیگی کے بعد انہوں نے ملک کی سلامتی، امن، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔بعد ازاں وزیراعظم نمازیوں میں گھل مل گئے اور ا نہیں عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پرسلیمان شہباز اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ لیگی رہنما ئوںطلحہ برکی ، رائو شہاب الدین ، چوہدری نواز ، بدر شہباز ، حسن ملک نے بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں عید کی نماز ادا کی۔