وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کا استقبال کیا

رحیم یار خان۔25جنوری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زید النہیان کا استقبال کیا۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کا رحیم یار خان کے چندنہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔