اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عرفان قادر کو احتساب اور داخلہ کا قلمدان سونپ دیا ۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے پیر کو عرفان قادر کو احتساب اور داخلہ کا قلمدان سونپ دیا ہے ، یہ نوٹیفکیشن 7 اکتوبر سے نافذ العمل تصور ہوگا ۔