اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
بدھ کو وزیر اعظم میڈیا آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ۔
اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔وزیراعظم کی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دے گی۔