وزیراعظم شہباز شریف چین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف چین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

مزید خبریں
لاہور۔26مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ قبل ازیں دورے کے اختتام پر چینی وزارتِ خارجہ کی نائب وزیر اور چین- سی ای ای سی تعاون سیکریٹریٹ کی سیکریٹری جنرل ہوا چون ینگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بیجنگ سے الوداع کیا۔