وزیراعظم شہباز شریف کاکراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

واشنگٹن ڈی سی۔19فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں …

واشنگٹن ڈی سی۔19فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔