وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ​ وزیراعظم نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور 36 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کے پیشہ ورانہ عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والی سکیورٹی فورسز پوری قوم کا فخر ہیں،​سال 2026ء کے دوران اب تک بلوچستان میں 1188 سے زائد دہشت گردوں کا خاتمہ ریاست کے غیر متزلزل عزم اور سکیورٹی فورسز کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا،پاکستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں