وزیراعظم شہباز شریف کا سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان اور تباہی پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نےسری لنکا میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے اور لاپتا افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہوں ۔ وزیر اعظم …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نےسری لنکا میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے اور لاپتا افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہوں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان، سری لنکا کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریسکیو، بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جو سری لنکا کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہماری یکجہتی کی علامت ہے

مزید خبریں