وزیراعظم شہباز شریف کا عاشورہ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر وزارت داخلہ اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان قائم رکھنے اور تمام جلوسوں و مجالس کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزارت داخلہ اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان قائم رکھنے اور تمام جلوسوں و مجالس کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزارت داخلہ اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے عاشورہ کیلئے بہترین انتظامات اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم، افواج پاکستان، پولیس اور سکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عاشورہ کے حوالے سے تمام سرگرمیاں سہل اور امن و امان کی فضاء میں مکمل ہوئیں۔

وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں کی طرف سے بھی عاشورہ پر بہترین انتظامات یقینی بنائے کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزراء اعلیٰ اور وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر اور ان کی کابینہ کے متعلقہ وزراء بھی عاشورہ پر بہترین انتظامات اور امن و امان کے لئے سکیورٹی کے فول پروف اقدامات پر تعریف کے قابل ہیں۔

مزید خبریں