وزیراعظم شہباز شریف کا عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور کے انتقال پراظہار افسوس

169
Shahbaz Sharif

وزیراعظم شہباز شریف کا عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور کے انتقال پراظہار افسوس

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور کے انتقال پرافسوس کا اظہاراور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیاس احمد بلور کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں،الیاس احمد بلور نے بطور سینیٹر عوام کی بہترین نمائندگی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی خدمات یاد رکھی جائیں گی،الیاس احمد بلور کے وصال سے سیاسی منظر نامے میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہے۔