اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان …
وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیرہ بگٹی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔








