وزیراعظم شہباز شریف کا کلاچی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن میں 2 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن میں 2 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے۔