وزیراعظم شہباز شریف کوانڈونیشیا کے صدر کا ٹیلی فون، وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

149
پاکستان سیاسی اور آئینی جدوجہد کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یوم پاکستان پر پیغام

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کوانڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے ٹیلی فون کیا اور وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ،دونوں رہنماؤں نے ثقافتی اور مذہبی تعلقات کی مضبوط بنیاد اور بڑھتے ہوئے تعاون کی بنیاد پر پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشین صدر کے 2018میں دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اورانڈونیشیا کے مابین اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے میں اس کے ٹھوس نتائج کا ذکر کیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں صدر جوکویڈوڈو کی قیادت کو بھی سراہا۔دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں سمیت تمام جہتوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں اطراف انڈونیشیا سے پام آئل کی مستقل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تعاون کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صدر جوکو ویڈوڈو کو پرخلوص دعوت دیتے کہا کہ پاکستانی عوام جلد از جلد ان کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔