وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرکو ٹیلی فون،بھارت میں بی جے پی کےعہدیداروں کےتوہین آمیزکلمات سےآگاہ کیا

بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد کو ٹیلی فون کیا اور انھیں ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے دو سینئر عہدیداروں کی طرف سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز اور جارحانہ ر کلمات سے آگاہ کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے صدر شاہد عبداللہ کو بتایا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے ۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے صدر پر زور دیا کہ وہ بھارت میں بڑھتی ہوئی نفرت انگیز تقاریر اور بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا نوٹس لیں ۔

اس واقعے پر بھارتی قیادت کے خاموش ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر خارجہ نے بتایا کہ خاموشی کو ملوث ہونے کے طور پر لیا جا سکتا ہے، اور یہ تشدد، فرقہ وارانہ اختلاف اور نفرت کے واقعات کو مزید بھڑکانے کا باعث بن سکتا ہے۔

نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا پر اقوام متحدہ کے مؤقف ک دہراتے ہوئے وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے فورم کو رکن ممالک کے درمیان تعمیری مباحثے کے لیے استعمال کیا جائے گا، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھی جو مسلمانوں میں اس قدر درد اور ناراضگی کا باعث ہے۔

اقوام متحدہ کے صدر نے جنرل اسمبلی کے اہم کردار اور ان مسائل پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔