وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

66

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ ایوان آمد پر اراکین نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ بعدازاں کئی اراکین وزیراعظم سے ان کی نشست پر جا کر ملتے رہے۔ وزیراعظم اجلاس کے اختتام تک ایوان میں موجود رہے۔