اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی تازہ رپورٹ پاکستان کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی اور مہنگائی کی شرح میں کمی ترقی کی نوید ہے، معاشی پالیسیوں کے موثر نفاذ نے بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ قانون و انصاف کے لیے مضبوط بنیادیں رکھنے کے لیے معیشت کا استحکام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔