وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

96

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباددی ہے۔

پی ایم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ افضل بٹ کا پی ایف یو جے کا صدر اور ارشد انصاری کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے،دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار میڈیا اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا اور اظہار رائے کی آئینی آزادیوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں،میڈیا اور صحافی برادری کو سازگار پیشہ وارانہ ماحول کی فراہمی اور مسائل کے حل میں بھرپور معاونت فراہم کریں گے