وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہاہے، ہنگامی امدادی سامان میں خوراک، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ”این ڈی ایم اے” نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امدادی سامان کا انتظام کیا ہے۔ وزیراعظم نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر امداد بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔