اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جا رہے ہیں، وزیراعظم کے احتساب کی آڑ میں ایک سال سے ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بھگوڑوں کیلئے جے آئی …
وزیراعظم عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جا رہے ہیں،عابد شیرعلی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جا رہے ہیں، وزیراعظم کے احتساب کی آڑ میں ایک سال سے ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بھگوڑوں کیلئے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر مثال قائم کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم کے پیش ہونے سے عدالتوں کی عزت میں اضافہ ہو گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کے احتساب کی آڑ میں ایک سال سے ٹرائل کیا جا رہا ہے، وزیراعظم عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جا رہے ہیں، منتخب وزیراعظم ہی اس طرح پیش ہوتے ہیں، پرویز مشرف جیسے آمر یا تو بھگوڑے بن جاتے ہیں یا بیماری کا بہانہ کرکے ہسپتال میں لیٹ جاتے ہیں۔








