اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، والٹن میں بریفنگ میں شرکت کریں گے اور بعد ازاں اس میگا رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کے سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ میں بھی شریک ہوں گے اور اس موقع پر روی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سٹاف سے ملاقات کریں گے۔بعد ازاں وزیراعظم وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ لاہور میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔