وزیراعظم عمران خان آج (جمعہ کو)لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

47
وزیر اعظم عمران خان بدھ کو لاہور کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان بدھ کو لاہور کا دورہ کریں گے

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان (آج ) جمعہ کولاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم جیلانی پارک لاہور میں میاواکی (اربن فاریسٹ) کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیراعظم کو لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ابتدائی طور پر 51 اربن فاریسٹ سائیٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی، فروٹ و سبزی منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور آٹے کی قیمت میں کمی لانے کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔