اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار دن 3 بجے ’’آپ کا وزیراعظم ‘‘ پروگرام میں عوام کی براہ راست فون کالز موصول کریں گے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی شکایات اور آرا سنیں گے اور حکومت کے کئے گئے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔