اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین بشکیک میں غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا جس میں دونوں رہنماﺅں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 19ویں اجلاس کے موقع پر بالمشافہ بات چیت کی۔ یہ بات پی ٹی آئی کے ٹویٹر میں بتائی گئی ہے جس میں دونوں رہنماﺅں کو آپس میں گفتگو کرتے ہوئے …
وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین بشکیک میں غیر رسمی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین بشکیک میں غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا جس میں دونوں رہنماﺅں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 19ویں اجلاس کے موقع پر بالمشافہ بات چیت کی۔ یہ بات پی ٹی آئی کے ٹویٹر میں بتائی گئی ہے جس میں دونوں رہنماﺅں کو آپس میں گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کے لئے بشکیک پہنچے۔ وزیراعظم کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت کرغز صدر سورون بے جین بے کوف نے دی تھی جو کہ اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔








