وزیراعظم عمران خان اور نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری کا ٹیلی فون پر رابطہ اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے جمعرات کو ٹیلی فون پر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے سماجی و اقتصادی چیلنجوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے حالات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے نائیجیریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ان کے مو¿ثر اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس سے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور غربت اور بھوک کے خلاف جنگ جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ، آئی ایم ایف، عالمی بینک اور دیگر فریقین کے حوصلہ افزاءردعمل کا ذکر کرتے ہوئے معاشی ترقی اور روزگار کیلئے اضافی اقدامات کرنے اور وسائل کی فراہمی پر زور دیا۔ اس سلسلہ میں وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف کیلئے عالمی اقدام سے متعلق اپنی اپیل کا بھی ذکر کیا۔ نائیجیریا کے صدر نے اس سلسلہ میں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دلچسپی رکھنے والے دیگر ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کے ذریعے کام کریں گے۔ تعاون کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے نائیجیریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور بالخصوص پاکستان کے ”انگیج افریقہ“ اقدام کے تناظر میں تجارت اور معیشت کے شعبوں روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے نائیجیریا کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

X اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے جمعرات کو ٹیلی فون پر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے سماجی و اقتصادی چیلنجوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے حالات کا …

X اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے جمعرات کو ٹیلی فون پر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے سماجی و اقتصادی چیلنجوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے حالات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے نائیجیریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ان کے مو¿ثر اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس سے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور غربت اور بھوک کے خلاف جنگ جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ، آئی ایم ایف، عالمی بینک اور دیگر فریقین کے حوصلہ افزاءردعمل کا ذکر کرتے ہوئے معاشی ترقی اور روزگار کیلئے اضافی اقدامات کرنے اور وسائل کی فراہمی پر زور دیا۔ اس سلسلہ میں وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف کیلئے عالمی اقدام سے متعلق اپنی اپیل کا بھی ذکر کیا۔ نائیجیریا کے صدر نے اس سلسلہ میں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دلچسپی رکھنے والے دیگر ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کے ذریعے کام کریں گے۔ تعاون کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے نائیجیریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور بالخصوص پاکستان کے ”انگیج افریقہ“ اقدام کے تناظر میں تجارت اور معیشت کے شعبوں روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے نائیجیریا کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔