وزیراعظم عمران خان آج نسٹ میں کارڈیک سٹنٹ کی پیداوار کا افتتاح کریں گے، کارڈیک سٹنٹ کی اندرون ملک پیداوار سے سالانہ 8ارب روپے کےزرمبادلہ کی بچت ہو گی، ڈاکٹر شہباز گل

114
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم پاکستان نسٹ یونیورسٹی میں کارڈیک سٹنٹ کی پیداوار کا افتتاح کریں گے۔جمعہ کو ایک ٹویٹ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کے ان 18 ممالک میں شاملُ ہو جائے گا جو سٹنٹ تیار کرتے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مسلم دنیا میں ترکی کے بعد دوسرا ملک پاکستان ہے جس نے یہ صلاحیت حاصل کی ہے اور جنوبی ایشیا میں پاکستان کے علاوہ بھارت نے یہ صلاحیت حاصل کی ہے۔کارڈیک سٹنٹ کی اندرون ملک پیداوار سے سالانہ 8ارب روپے کےزرمبادلہ کی بچت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ میں اس کامیابی پر پوری قوم کو اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔