وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے آج (پیر …

کراچی ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے آج (پیر کو ) کراچی میں پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسبملی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم حب میں 1320 میگاواٹ کے چائنہ حب پاور جنریشن پاور پلانٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔