اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان جمعہ کو ساہیوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ وزیرا عظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم ساہیوال میں عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم ساہیوال میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک تقسیم کریں گے ۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک کی تقسیم اور ٹریکٹرز کسانوں کے سپرد کریں گے ۔ وزیراعظم ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔