وزیر اعظم عمران خان کے سونامی ٹری منصوبے کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے،،وفاقی وزیر زرتاج گل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سونامی ٹری منصوبے کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے، منصوبے کے تحت لگائے گئے درخت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں بیرون ممالک کے لئے ایک مثال ہیں۔ جمعہ کو پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 10 ارب …

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سونامی ٹری منصوبے کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے، منصوبے کے تحت لگائے گئے درخت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں بیرون ممالک کے لئے ایک مثال ہیں۔ جمعہ کو پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 10 ارب درخت لگانے کے تاریخی منصوبے سے ہریلی کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سونامی منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے کامیاب منصوبہ ہے جسے بین الاقوامی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ حکومت نے جنگلات کے تحفظ کے لئے مخصوص جنگلات میں درختوں کے کاٹنے پر مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے جو وزیر اعظم کا پاکستان کو ماحولیاتی طور پر مقام بنانے کے لئے ایک وژن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آنے والی نسل کو آلودگی سے بچانے اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں، ماحولیاتی طور پر اہم علاقوں میں جنگلات کوکاٹنے اور غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے متعلقہ حکام کو سخت کارروائی کی ہدایات کی گئی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ لکڑی مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائیاں کی جائیں گی کیونکہ قدرتی ماحول کے تحفظ اور جنگلی حیات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے،گلوبل وارمنگ پوری دنیا کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن کر ابھری ہے آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے دنیا کو بچانے کیلئے مشترکہکوششوں کی ضرورت ہے۔